ٹک ٹاکر مسکان کا کیس : پولیس نے ساری کہا نی ڈھونڈ نکالی

کراچی (ویب ڈیسک) گارڈن میں خاتون ٹک ٹاکر کے تین ساتھیوں سمیت زندگی سے محروم کیے جانے کے ذمہ دار کو شناخت کرلیا گیا ہے، حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ جرم رحمان فقیر خان نامی ملزم نے کیا جس کی خاتون ٹک ٹاکر سے چپقلش تھی، رحمان فقیر خان عادی جرائم پیشہ ہے

اور مسکان نے ایک سال پہلے اس پراور اس کے ساتھی پر غلط کاری کا مقدمہ کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں خاتون ٹک ٹاکرکے تین ساتھیوں سمیت زندگی سے محروم کیے جانے کے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعہ میں میں رحمان فقیر خان نامی ملزم ملوث ہے، حکام کے مطابق ٹیکنیکل شواہد اور بدقسمت ٹک ٹاکرز کے ورثا کے بیانات سے اس شبہے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کام رحمان فقیر خان نے ہی کیا ہے اور واردات کے بعد سے وہ موبائل فون بند کر کے غائب ہو گیا ہے، حکام کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور لانڈھی شیرپاو کالونی کا رہائشی ہے اس کے خلاف قائد آباد سمیت دیگر تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں، مسکان نے ایک سال قبل ملزم اور اس کے ایک ساتھی پر غلط کاری کا مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم کی گرفتاری کےلیے کئی چھاپے ڈالے جاچکے ہیں تاہم تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.