مولانا صاحب پیزا ضرور کھائیں مگر پہلے حلوے کا حساب دیں ۔۔۔۔ تحریک انصاف ایک بار پھر ڈٹ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی قائم کردہ اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے وکیل جہانگیر جدون پیش ہوئے ۔فارن فنڈنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے احسن اقبال ، پی پی پی کی شازیہ مری اور پی ٹی آئی کے فرخ حبیب موجود تھے ۔اس موقع پر

احسن اقبال نے کہا کہ ڈرامے اور ناٹک نہیں چلیں گے ، پی ٹی آئی نے 18 بینک اکائونٹس چھپائے،حساب تو دینا پڑے گا، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نےکہاکہ لیگی وکیل نے آج اعتراف کیا کہ باہر سے فنڈنگ لی گئی ،آج کہاکہ 90 کی دہائی میں ہونے والے اقدام پر قانون لاگو نہیں ہوتا۔فضل الرحمان پیزا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں حلوے کا بھی حساب دینا پڑےگا۔ مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تین ماہ سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے شواہد مانگے ہیں لیکن آج تک اسکروٹنی کمیٹی کو فارن فنڈنگ کے شواہد نہیں دیے گئے، پی ٹی آئی صرف میڈیا پلے کر رہی ہے ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے کہاکہ اوپن ٹرائل کی حمایت کرتا ہوں، اسکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی وکیل کہتے ہیں کہ سب کچھ خفیہ رکھا جائے یہ صرف ٹی وی پر کردار کشی ہی کر سکتے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم نے ٹیلیفون کالز لینے کا ڈرامہ کیا،احسن اقبال نے وزیراعظم کو پرائمٹائم انٹرٹینمنٹ قرار دیدیا اور کہا کہ وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے لوگوں کی کالز لیکر میڈیا کا وقت ضائع کیا ،عمران خان نے وہی باتیں کیں جو تین سال پہلے کنٹینر پر کرتے تھے ،احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہمارے خلاف شواہد ہیں تو سامنے لائیں ، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا سرٹیفکیٹ دیا ، اب ڈرامے اور ناٹک نہیں چلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.