
کسی کا راز نہیں کھولنا چاہیے ، مگر اپوزیشن والے استعفے دینے آئے تو راتوں رات ایسا کیا ہوا ؟ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کے پول کھول دیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دینے آئی تھی، راتوں رات کیا ہوا، راز کھولنا نہیں چاہتے، استعفے منہ پر رسید کرنے والے منہ کی کھا رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ اور طور
طریقے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، خرید و فروخت سے آنیوالے لوگ کیا وفاق اور آئین کا دفاع کریں گے ؟ خرید و فروخت سے آنیوالے لوگ اپنی تجوریاں بھریں گے، پچھلے سینیٹ انتخابات میں بھی لوگوں نے اپنی ضمیر بیچے، تحریک انصاف نے اپنے 20 اراکین کی رکنیت معطل کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سینیٹ میں اقلیت میں تھے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اوپن بیلٹنگ پر بحث کرائی، ہم گلا سڑا بوسیدہ نظام ختم کر کے نیا نظام متعارف کرانا چاہتے ہیں، میثاق جمہوریت کے علمبرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا، ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور چبانے کے اور ہوتے ہیں، اپوزیشن کہتی کچھ ہے اور چاہتی کچھ اور ہے، ہمارے پاس 2 تہائی اکثریت نہیں، آج پوری اپوزیشن آزمائش کی گھڑی میں مبتلا ہے۔
Leave a Reply