
ہاں میں راجہ رینٹل ہوں ۔۔۔۔۔!!! قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران راجہ پرویز اشرف جذباتی ہو گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران حکومتی بچز سے شور شرابے اور نعرے بازی سے جذباتی ہو گئے اور کہا کہ ’ہاں میں راجہ رینٹل ہوں ، تم کون ہو ، مجھے عدالت نے بر ی کیا ، تم جیسے اپنے منہ پر کالک مل کر جو مرضی کہتے رہیں ۔“
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے تو حکومتی اراکین کی جانب سے مسلسل بینچ کو بجانے اور شور مچانے کا سلسلہ جاری رہا جس دوران ” راجہ رینٹل “ کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے ، ان نعرہ پر جواب دیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ” میں وثوق سے کہہ سکتاہوں کہ تمہارے دن گنے جا چکے ہیں ، ہاں میں راجہ رینٹل ہوں ، تم کون ہو ،میں کامیاب ہوا اور مجھے عدالت نے بری کیا ، تم جیسے اپنے منہ پر کالک مل کر جومرضی کہتے رہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اگر اس طرح ہو گا ، یہ اکھاڑا بنے گا ، یہ ناتجربہ کار اور نااہل لوگ ہیں ان کو سمجھ نہیں کہ پارلیمنٹ کیا چیز ہے ، ان کی پہلے تربیت کریں ان کو سمجھائیں کہ پارلیمنٹ کیاہے ، ڈیسک بجانا اپوزیشن کا کام ہے ،اس سے پتہ چلتاہے کہ یہ جماعت اور حکومت نااہلی کی تمام حدیں پار کر چکی ہے ، اب تو یہ وقت آ گیاہے کہ عوام انتظار میں ہیں کہ یہ ان کو مل جائیں تو ان کا تیا پانچہ ہو جائے گا ، عمران خان بجلی کے بل دکھاکر کہتا تھا کہ مہنگائی ہو تو وزیراعظم چورہوتاہے ، آج وزیراعظم چور ہے ،، وہ کہتا تھا کہ اگرآٹے کی قیمت بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہے ، راجہ پرویز اشرف نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قسم اٹھائیں آپ نے یہ بات عمران خان کے منہ سے نہیں سنی ، چار روپے کا بجلی کا یونٹ میں دیتا تھا ، آج وہ 30 روپے کا ہو گیاہے ، کیا وزیراعظم چور نہیں ہے ۔
Leave a Reply