
کشمالہ طارق اول درجے کی جھوٹی : کب کیا ہوا ؟ عینی شاہد نے تفصیلات بتا دیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جی الیون سگنل پر حادثے میں بچ جانے والے مجیب الرحمان نے کہا ہے کہ کشمالہ طارق کی سب باتیں جھوٹی ہیں، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، گاڑی اذلان ہی چلارہاتھا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد حادثے میں بچ جانیوالے اور مدعی مقدمہ مجیب الرحمان نے ویڈیوبیان میں کہا ہے کہ
پانچوں دوست ٹیسٹ دینے اسلام آباد جارہے تھے، سری نگرہائی وے پر سگنل بند تھا، پراڈو گاڑی نے ہماری گاڑی کو ٹکر کر دی اور میں گاڑی سے نیچے گرگیا دیکھا تو گاڑی کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان چلارہا تھا۔ مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمالہ طارق کی طرف سے جوباتیں کی جارہی ہیں سب جھوٹی ہیں، گاڑی اذلان ہی چلارہاتھا میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، میرے ساتھ موجودمیرے4دوست جاں بحق ہوگئے، انصاف ملنا چاہئے۔
Leave a Reply