میں اپنی باقی زندگی ہنستے ہوئے گزارنا چاہتی ہوں ۔۔۔ صبا قمر کا شاندار پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبصورت اداکارہ صبا قمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت خوش نظر آ رہی ہیں۔باصلاحیت اور منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنا یو ٹیوب چینل بھی

لانچ کیا ہے جس پر وہ وی لاگ کے ذریعے معاشرے کے کئی منفی پہلوؤں پر بات کرتی اور اپنا رد عمل دیتی نظرآتی ہیں۔روایتی اور دقیانوسی طرز زندگی سے تنگ صبا قمر کی رائے اور خیالات کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی جاتا ہے۔صبا قمر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کالے رنگ کے لباس میں ملبوس آنکھیں موندے ہنستے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔صبا قمر کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جیسے وہ صبح کی دھوپ سینک رہی ہیں اور ساتھ میں کچھ کھا بھی رہی ہیں۔صبا قمر کی جانب سے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ وہ اپنی بقایا زندگی ہنستے ہوئے گزارنا چاہتی ہیں۔‘36 سالہ صبا قمر کی اس تصویر پر اُن کے مداح اس کیپشن سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں، صبا قمر کی اس تصویر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.