
عمران خان کے کام کی خبر : شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو سرے سے ختم کرنے کا فارمولا بتا دیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی جائے تو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ختم ہوجائے گی۔یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں یوٹرن دینے کا
طعنہ دینے والو تم تو رانگ ٹرن لیتے ہو، جس اسمبلی پر مولانا نے لعنت بھیجی آج اسی سے ووٹ مانگنے جائیں گے، آصف زرداری کتنا بڑا گرو نکلا، اس نے اپنی ضمانت کنفرم کرالی، ان کے کیس کراچی جائیں گے تو کون گواہی دے گا؟ چیلنج کرتا ہوں کہ مریم کو باہر جانے دیں تو پی ڈی ایم ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں بننا چاہتے لیکن اگر انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی، یہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آئیں، جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے، یہ پنڈی کا نعرہ ہے۔شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بارے میں کہا کہ قومی اسمبلی میں کل جو ہوا اس پر شرم آتی ہے، کیا یہ ہمارے نمائندے ہیں؟وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ گھیرے میں ہے کیونکہ شہباز شریف کا کیس بہت سخت ہے، جب یہ قید میں جاتے ہیں تو ان کی صحت خراب ہوجاتی ہے، قید اور ہتھکڑیاں تو لیڈر کا زیور ہوتی ہیں۔
Leave a Reply