
تحریک انصاف کے نامور سیاستدان کی اہلیہ کا انتقال : پارٹی سوگ میں ڈوب گئی
دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی معروف بزنس مین، تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے حاجی خیال زمان اورکزئی کی اہلیہ کا گزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال ہوگیا۔ پاکستانی کمیونٹی دبئی اور پاکستان تحریک انصاف کے حلقوں میں یہ خبر افسوس اور غم کے ساتھ سنی گئی۔
حاجی خیال زمان اورکزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کی سینئر راہنما یاسین کنول نے اپنی اور اپنے تحریکی ساتھیوں کی طرف سے حاجی خیال زمان اورکزئی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔

Leave a Reply