
کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر : کرس گیل نے ایک اور شاندار ریکارڈ قائم کردیا
ابوظبی۔ (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے ٹی 10 کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا۔کرس گیل نے ابوظبی ٹی 10 لیگ میں ٹیم ابوظبی کی جانب سے مراٹھا عریبیئنز کیخلاف صرف 22 بالز پر 84 رنز اسکور کیے، گیل نے اس میں سے 78 رنز باؤنڈریز کے ذریعے بنائے،
اس دوران9 چھکے اور 6 چوکے جڑے، انھوں نے ففٹی صرف 12 بالز پر مکمل کر کے محمد شہزاد کا ریکارڈ برابر کیا جو2018 کے ایڈیشن میں بنا تھا۔ابوظبی ٹی 10 لیگ میں قلندرز کے فاتحانہ سلسلے کو بریک لگ گیا، دہلی بلز نے 9 وکٹ سے شکست دے دی، یہ قلندرز کی مسلسل 5 فتوحات کے بعد پہلی شکست ہے، دہلی بلز نے 108 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پر 16 بالز قبل حاصل کرلیا، ایون لیوس 48 اور روی بوپارا 37 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اس سے پہلے قلندرز نے 6 وکٹ پر 107 رنز بنائے،ٹام بینٹن نے 26 رنز اسکور کیے۔ابوظبی ٹی 10لیگ میں شرکت کے بعد محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے، بروقت بائیو ببل میں نہ پہنچنے کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے بعد پی سی بی نے آل راؤنڈر کو جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا تھا، پاکستانی اور پروٹیز کرکٹرز بدھ سے لاہور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں اور جمعے کوپریکٹس کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا بھر کے بیٹسمینوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد حفیظ جنوبی افریقہ سے سیریز گھر بیٹھ کر دیکھیں گے، صرف ایک دن کے فرق کی وجہ سے سینئر کرکٹر کو ڈراپ کیے جانے پر کرکٹ حلقوں میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply