مریم نواز کا لندن جانے کے لیے حکمران جماعت سے بیک ڈور رابطہ ۔۔۔ پتہ چلنے پر وزیراعظم عمران خان نے کیا جواب دیا ؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطہ کیا جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردیاجبکہ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ مریم نواز اپنے آپریٹ کو جواز بنا کر بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔

حکومت کی طرف سے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت قطعی نہیں دی جائے گی، سمجھ نہیں آتی ان کو ایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔نواز شریف کو پاسپورٹ کے بجائے ٹریول ڈاکیومنٹ جاری کرینگے تاکہ وہ وطن واپس آئیں ‘ ہم کیسے ایک قانون کے مطلوب شخص کو پاسپورٹ دے کر مدد کرسکتے ہیں،ایسا نہیں ہو سکتا ہم سہولت کار بنیں اور نواز شریف کہیں اور چلے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن سے متعلق میڈیا حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاست میں پیسے کے کلچر کو عام کیا ، ہمارا واضح موقف ہے کہ پیسے کی سیاست ختم کرکے اہلیت اور میرٹ کو فروغ دیا جائے ‘سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست آج شام تک مکمل ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.