
شیخ رشید کا متحدہ اپوزیشن کو مشورہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جہاں اتنی تبدیلیاں کیں،پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تاربخ بھی بدل دے، سینیٹ الیکشن میں عمران ہی کامیاب ہوں گے، نواز شریف وطن آنا چاہیں تو انہیں اجازت دے سکتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کیا جبکہ مسیحی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے روزے شروع ہو رہے اور ان سے درخواست ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور میرے لیے دعا بھی کریں، میں مسیحی سکول سے پڑھا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہے کہ PDMنے جہاں اتنی تبدیلیاں کیں، لانگ مارچ کی تاربخ بھی بدل دے، اور یہ رمضان المبارک کے بعد کر لیں،سینٹ الیکشن میں کوئی سرپرائز نہیں ہو گا۔عمران خان کو ہی کامیابی ملے گی، جو بکنے والا ہوتا ہے اس کا ضمیر ہی مردہ ہوتا ہے، جو ایک مرتبہ بکتا ہے وہ بار بار بکتا ہے ،آصف زرداری نے ووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے مگر اس بار انہیں بھی مایوسی ہو گی، 4 مارچ کے بعد ملک میں سیاسی سکون اور بہتری آئے گی۔عمران خان کا ستارہ عروج پر ہوگا ،نظام کو تباہ کرنے کے خواہاں لوگوں کو سینیٹ میں بہت بڑی شکست ہو گی،نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو چکی ، نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے تجدید نہیں ہو گی، اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو 72 گھنٹے کیلئے انہیں خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل میں ہے وہ بیرون ملک سرجری کیلئے جانے کی خواہاں ہیں ، 50 ویزہ سیکشن افسر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جو افسر 14 دنوں میں چارج نہیں دے گا، اس کی ملازمت ختم کر دی جائے گی ،شہری پاسپورٹ دس سال کی مدت کیلئے بنوائیں جس کی فیس کم کرکے 45 سو روپے کر دی گئی ہے۔نادرا ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا،آن لائن ویزے کیلئے چار ہفتے کی مدت مقرر کر دی گئی ہے ، ایف آ ئی اے ہیڈ کوارٹر میں کئی کئی برسوں سے بیٹھے لوگوں کو فیلڈ میں نکالنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Leave a Reply