این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن :ووٹنگ جاری ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں سے کون کون مقابلے پر ہے ؟ جانیے

ڈسکہ(ویب ڈیسک) حلقہ این اے 75ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم ختم ہوگئی ، الیکشن میں ووٹنگ جاری ۔4لاکھ 94ہزار 3ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جس میں 2لاکھ 20ہزار 9سو 97خواتین اور 2لاکھ 73ہزار 6مرد ووٹرز ہونگے ۔مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نوشین افتخار او ر تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی کے درمیان

کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تحریک لبیک کی طرف سے حاجی خلیل احمد سندھو اس ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ضمنی الیکشن کیلئے 360پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں 25حساس ترین 155حساس اور 180عام ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.