چیف جسٹس آف پاکستان نے اہم بات کہہ دی

اسلا م آ باد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ افسوس ہے پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) میثاق جمہوریت معاہدے سے پھر گئیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے مطابق انہیں ووٹ کے خفیہ طریقہ کار کو ختم کرنا تھا لیکن اب سیاسی جماعتیں اس پر عمل

نہیں کررہیں۔سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی پارٹی کے نظم و ضبط کے پابند ہیں، خلاف ورزی پرکارروائی ہوسکتی ہے۔چیف جسٹس کے استفسار پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ نااہلی کی سزا ووٹوں کی خرید و فروخت پر ہو سکتی ہے، پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے پرنہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اوپن بیلٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے الیکشن کمیشن کے ترمیم کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 226 میں ترمیم کیے بغیر وفاقی حکومت کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.