ماورا حسین اور عروہ حسین کے گھر میں سوگ :

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز کی اداکار بہنوں ماورا حسین اور عروہ حسین کی نانی انتقال کر گئیں، ماوراحسین نے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ واحد انسان تھیں جن سے میں پنجابی میں بات کیا کرتی تھی، انہوں نے اپنی تمام نواسیوں، پوتیوں اور پوتوں کو ان کی زبان میں بات کرنا سکھایا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری نانی مجھے ہر دوسرے دن فون کیا کرتی تھیں اور ہم مختصر گفتگو کرتے، میں ہمیشہ کہتی تھی کہ آپ میرے لیے دعا کریں اور وہ ہمیشہ یہی کہتی تھیں کہ میں کرتی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ میری نانی ہمارے ساتھ لڈو کھیلا کرتی تھیں اور ہمیشہ جیتا کرتی تھیں، وہ بہت ہی سادہ اور معصوم تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.