تفصیلات جاری کردی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 6کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔پاکستان بھر میں کرکٹ کے شوقین اپنی اپنی ٹیموں کی سپورٹ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔گزشتہ سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی چھ ٹیمیں میدان میں ہیں۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز

پاکستان میں ہی ہوں گے۔جس میں سے 20 میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل سٹیڈیم کرے گا۔جبکہ پلے آف اور فائنل میچز سمیت 14 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔یعنی کل 34 میچز ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے ہر ٹیم کو سخت جان مارنا پڑے گی اور دس میچز کھیل کرپوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر رہنا ہوگا۔گزشتہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی پرفارمنس کو دیکھا جائے تو سب سے کامیاب ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ رہی ہے جس میں دو بار پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلفی ایک بار ٗ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بار جبکہ کراچی کنگز نے عماد وسیم کی کپتانی میں ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔انفرادی کارکردگی کو دیکھا جائے تو تمام سیزن میں اب تک سب سے زیادہ رنز کامران اکمل نے بنائے ہیں۔انہوں نے 56 میچز میں ایک ہزار 537 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے کولن انگرام نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 127 رنز سکور کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 81 چھکے لگانے کا ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے حصے میں آیا۔پی ایس ایل کے سب سے بہترین بائولر وہاب ریاض رہے ہیں جنہوں نے 55 میچز میں 76 آئوٹ کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.