
مگر یہ دونوں کون ہیں ؟
نیو یارک( ویب ڈیسک ) شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ ’100 نیکسٹ لسٹ‘ کو جاری کردیا گیا، جس میں دو پاکستانی نژاد افراد بھی شامل ہیں، ٹائم میگزین ہر سال ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست شامل کرنے سمیت ’پرسن آف دی ایئر‘ اور ’کڈ آف دی ایئر‘ سمیت دیگر طرح کی فہرستیں جاری کرتا ہے ، ٹائم میگزین نے
’100 نیکسٹ لسٹ‘ کا آغاز 2020 میں کیا تھا اور اس سال میگزین نے اس سلسلے کی دوسری فہرست جاری کی ہے ، جس میں دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ، ’100 نیکسٹ لسٹ‘ میں آرٹسٹس، فینومس، لیڈرز، ایڈوکیٹس اور انوویٹرز کی 5 کیٹیگریز بنائی گئی ، پاکستانی نژا د سلمان طور کو ’آرٹسٹس‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ، سلمان طور کا تعلق لاہور سے ہے ، وہ امریکہ میں مقیم اور وہاں اپنے آرٹ کی نمائش بھی کر چکے ہیں، سلمان کے آرٹ کی خاص بات ایشیائی ثقافت، تاریخ اور تہذیب کو سامنے لانا ہے ، پاکستانی نژاد لینیٰ خان کو انوویٹرز کی فہرست میں رکھا گیا، لینیٰ برطانیہ میں پیدا ہوئیں تاہم ان کے اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
Leave a Reply