
گورنر پنجاب پر سینیٹ انتخابات میں اثر انداز ہونے کا الزام :
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر خزانہ و سینٹ امیدوار حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اور
حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے ،گورنر پنجاب پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا انچارچ بن گئے ہیں، وہ حفیظ شیخ کو سرکاری عہدے کی چھتری میں ساتھ لیکر پنجاب میں ممبران قومی اسمبلی سے ووٹ مانگ رہے ہیں ، سینیٹ کے امیدوار حفیظ شیخ کی گورنر پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ۔
Leave a Reply