پول کھول دینے والا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ڈھائی برس میں لیا گیا قرض پاکستان کے 71 سال میں لیے گئے قرض کا 40 فیصد ہے، پی ٹی آئی کے ڈھائی برسوں میں ملکی قرض میں 12 ہزار 863 ارب روپےاضافہ ہوا

اور مجموعی قرض 37 ہزار457 ارب روپے ہوگیا۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ، دونوں جماعتوں نے اپنی حکومتوں میں گذشتہ حکومت کا قرض ادا کیا لیکن کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ پرانے قرض واپس کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پرویز مشرف کا قرض واپس کیا ، ن لیگ نے بھی گذشتہ حکومت کا قرض واپس کیا، پی ٹی آئی کے ڈھائی برسوں میں ملکی قرض میں 12 ہزار 863 ارب روپےاضافہ ہوا اور مجموعی قرض 37 ہزار457 ارب روپے ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.