کیرئیر کے عروج کے دنوں میں ہیما مالنی کے والد ہر وقت انکے ساتھ کیوں رہتے تھے ؟ برسوں بعد انوکھا انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈریم گرل اور ماضی کی شہرت یافتہ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ جب وہ فلموں میں کام کرتی تھیں اور عکسبندی کے لیے جب آتی تھیں تو انکے ساتھ انکے والد ہوا کرتے تھے۔اس صورتحال کی وجہ سے وہ اور دھرم جی (دھرمیندر) ایک ساتھ زیادہ وقت

نہیں گزار پاتے تھے۔ یہ انکشاف ماضی کی بالی ووڈ سپر اسٹار نے انڈین آئیڈل 12 میں تقریب کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ جب کسی گانے کی عکسبندی ہوتی تھی تو اس کے لیے بالخصوص انکے والد ساتھ ہوا کرتے تھے جسکی وجہ سے وہ اور دھرمیندر تنہائی میں اکھٹے وقت نہیں گزار پاتے تھے۔یہ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ عموماً ویسے تو باہر میری والدہ یا آنٹی میرے ساتھ ہوا کرتی تھیں، لیکن ایک گانے پر کام کے دوران میرے والد میرے ساتھ تھے، اور وہ یہ بات پسند نہیں کرتے تھے کہ میں اور دھرم جی تنہائی میں کچھ وقت گزاریں کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ ہم دونوں میں دوستی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب ہم کار میں سفر کرتے تھے تو میرے والد بالکل میری برابر والی سیٹ پر بیٹھا کرتے تھے، اور دھرم جی دوسری سیٹ پر ہوجایا کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.