اگر اگلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ملنے کی گارنٹی دو تو ہم یوسف رضا گیلانی کوووٹ دینے کو تیار ہیں ۔۔۔۔۔ سینیٹ الیکشن سے قبل یہ بات کس کس رکن اسمبلی نے کی ؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار افضل ریحان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔سیانے کہتےہیں کہ دوسرے کی طرف انگلی اٹھانے سے پہلے چار انگلیاں اپنی طرف اٹھتی ہیں، کچھ توجہ اِس جانب بھی ہو جائے۔ سوال یہ ہے کہ اس سینیٹ الیکشن میں دوسری پارٹیوں نے بھی اپنے امیدواروں کو

ٹکٹ جاری کیے اپنے ساتھیوں پر جو ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی ہیں، کیا کسی اورنے بھی اس نوع کے گھنائونے الزامات عائد کیے ہیں؟شنید تو یہ ہے کہ آپ کی پارٹی کے ممبران اسمبلی نے پی ڈی ایم کے امیدوار کو جتوانے کیلئے اپوزیشن کے رابطے پر کہا کہ ہمیں اگر یہ گارنٹی دلوا دیں کہ اگلے انتخابات میں ہمیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دے دیا جائے گا تو ہم گیلانی صاحب کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں جس کے معنی یہ ہیں کہ اپنے بعض لوگوں کو آپ کرپٹ قرار دے رہے ہیں وہ آپ سے اور آپ کی پارٹی سے اس قدر نالاں و مایوس ہیں کہ وہ ن لیگ کے ٹکٹ کو آئندہ انتخاب میں کامیابی کی گارنٹی سمجھتے ہیں۔انہیں یہ معلوم ہو چکا ہے کہ ان کی پارٹی عوام میں اس قدر غیر مقبول ہو چکی ہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام اپنے دکھوں کا مداوا انہیں شکست دے کر کریں گے جس کے آثار حالیہ دنوں ہونےوالے ضمنی انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گئے۔اس ملک کے ایک سے بڑھ کر ایک داخلی و خارجی مسائل ہیں، کروڑوں عوام مہنگائی، بیروزگاری اور غربت و افلاس کی چکی میں پس رہےہیں اورآپ بات بے بات کہتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، میرے علاوہ سب چور ہیں،پہلے کہتے تھے کہ اپوزیشن والے چور ہیں ، اب کہتے ہیں میری پارٹی کے اندرمیرے اپنے کئی ممبران قومی اسمبلی بھی بدعنوان ہیں، الیکشن میں سیکریسی کی روح یہ ہے کہ لوگ اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہہ

سکیں اوپن بیلٹ میں لوگوں کی کئی مجبوریاں ہو سکتی ہیں وہ پارٹی جبر کےتحت بے بس ہو سکتے ہیں جبکہ متبادل پارٹیوں میں جدوجہد کرنے والوں کو ان کی پارٹیاں نظر انداز نہیں کر سکتیں، جہاں یہ لوگ خود کو ایڈجسٹ کروا سکیں اس لئے یہ ممبران خیال کرتے ہیں کہ کھلے بندوں مخالفت کر کے وہ کہاں جائیں۔آج آپ اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، یقین رکھیں کہ بہت سے ممبرانِ اسمبلی آپ کو اپنی مجبوریوں کے تحت ووٹ کریں گے ورنہ اگر خفیہ بیلٹ کے ذریعے آپ نے اعتماد کا ووٹ لینا ہوتا تو وہی کچھ ہونا تھا جو تین مارچ کو ہوا۔زرداری صاحب کی یہ بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ پندرہ دیگر ووٹ بھی تھے وہ نہ جانے کہاں چلے گئے ورنہ ہمارے امیدوار کو تو 20ووٹ زیادہ پڑنے تھے۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہےکہ اندرونی منافرت کہاں تک پہنچ چکی ہے۔لہٰذااب بھی وقت ہے کہ آپ منافرت کی راگنی بند کرتے ہوئے ملک و قوم میں اتحاد و یکجہتی، وقار، احترام اور بھائی چارے کی فضا بننے دیں، مل بیٹھ کر گفتگو اور مکالمے کے ذریعے ایکتا و یگانگت کا ماحول بننے دیں، یہ کوئی حق و باطل کے معرکے نہیں ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں۔خدارا اب منافرت بھرا پروپیگنڈہ بند کرتے ہوئے احترام باہمی کی فضا پیدا ہونے دیں۔ اپنی زندگی کی طرح اس اقتدار کو عارضی چیز سمجھیں کوئی تو اچھی یادگار چھوڑ جائیں، یہ کیا بات ہے کہ میں محرومِ اقتدار ہونے کے بعد بھی منافرت و دشمنی کا کلچر جوں کاتوں برقرار رکھوں۔ خدارا کچھ تو انسانیت کا بھرم قائم رہنے دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.