اعتماد کا ووٹ لینا نہ لینا کوئی بڑی خبر نہیں ، اصل بریکنگ نیوز تو کچھ دن بعد آنیوالی ہے ۔۔۔ لائیو پروگرام میں ایک تجزیہ کار نے پیشگوئی کردی

کراچی (ویب ڈیسک ) نی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کا دن بہت اہم ہے، وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، حکومت پر اعتماد ہے کہ ان کے172 نمبرز پورے ہیں بلکہ اس سے زیادہ ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر

نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا پورا فوکس اس وقت چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہے، کل کا دن چھوڑیں اصل سرپرائز سینیٹ الیکشن والے دن ملے گان لیگ کے رہنمااحسن اقبال نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کی شکست کی وجہ دراصل اراکین اسمبلی نے اور حکومتی اراکین نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف ووٹ دیا اور انہیں مسترد کیا، ارکان کو دباو میں لاکر اعتماد کا ووٹ لیا جائیگااسی لئے بائیکاٹ کررہے ہیں، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملکی سیاست کا تاریخی دن ہے میری علم میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہے کہ ایک سٹنگ وزیراعظم نے اتنی ہمت اور جرأت ہو کہ وہ خود جاکر اعتمادکا ووٹ لینے کی بات کرے، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگا نہیں ہےاگر وزیراعظم تمام اتحادیوں کو بٹھا کر کوئی مشترکہ فیصلہ کرتے ہیں توہم سب کے لئے قابل قبول ہوگا، ہمارے بارے میں سوچنا چاہئے ، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے اور ہورہا ہے اس کے بعد اس حکومت کی صفوں میں کبھی اعتماد نہیں آسکتا، اپوزیشن اور پی ڈی ایم کا اگلا وار پنجاب میں ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published.