جناب یہ آپ کا کام تھا جو آپ نے نہیں کروایا ۔۔۔!!! احاطہ عدالت میں ایک مسئلہ بیان کرنے پر جج نے خواجہ سعد رفیق کے بھائی کی بولتی بند کروا دی

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت لاہور میں پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج اورریفرنس میں نامزد ملزم خواجہ سلمان رفیق سے دلچسپ مکالمہ ہوا ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عدالت سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں، احتساب عدالت کے احاطہ میں بہت گندگی ہے۔

فاضل جج نے کہا کہ یہ آپ لوگوں نے ہی سسٹم بنایا ہے۔ اس میں ایسا ہی ہوگاجو سسٹم بنایا ہے، میں ایک بلب کی درخواست دیتا ہوں تو چار مہینے لگ جاتے ہیں، ہمیں جو گند دیا اس میں رہنا سیکھو،اس گند میں ہم بھی رخصت ہو جائیں گے،ہماری نسلیں ختم ہونگی ،ہم گند میں رہ رہے ہیں اور آپ ترقی کر گئے ہیں، اب آئندہ مجھ سے گندگی سےمتعلق نہ پوچھیے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.