میں آج ایک کامیاب بزنس وومن ہوں ، مگر اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے مجھے بہت کچھ کرنا پڑا ۔۔۔۔ سنی لیون اپنی زندگی کی کہانی سناتے جذباتی ہو گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے عالمی یوم خواتین پر اپنی دکھ بھری داستان بیان کردی عالمی یوم خواتین پر سنی لیون نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور سے لے کر اب تک کی جدوجہد اور مسائل کی عکاسی کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ مجھے 21 سال کی عمر سے ہی نفرت کا سامنا کرنا پڑا ۔میں نے گندے اور نازیبا تبصرے سنے ۔ میرے ڈانس اور اداکاری پر تنقید کی گئی ۔ بالی وڈ میں قدم رکھنے کے بعد مجھے سخت پریشانی اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ سنی لیون نے کہا کہ فلم نگری نے ایوارڈ شو کا بھی بائیکاٹ کیا ۔ ٹاپ سٹار اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے شوبز میں خو د کو منوانے کے لئے بہت قربانیاں دیں ۔ مجھے پھر بھی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ۔ چھوٹے سے کردار کے لئے بھی کئی کئی مرتبہ آڈیشن کے نام پر لوگوں کی آنکھوں کا نشانہ بنی ۔ تاہم آج میں جو بھی ہوں مجھے اس پر فخر ہے ۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ اب میں کامیاب بزنس مین خاتون ہوں اور میرا پورا خاندان بھی ہے، میں جو بھی ہوں، مجھے اس پر فخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.