بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کی شاندار پاووری ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کو کئی سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ بھی پاکستانی لڑکی دنانیر مبین سے متاثر ہوتے ہوئے پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جوہی چاولہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی جو اُن کی مقبول

ترین بالی ووڈ فلم ’کھلاڑی‘ کی مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا وہ پاوری سانگ چل رہا ہے جو اُنہوں نے دنانیر کی وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بنایا تھا۔یہ پاوری ویڈیو جوہی چاولہ کے کسی مداح نے بنائی ہے جسے اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے, جوہی چاولہ کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مختلف تبصرے کیے تو ’پاوری گرل‘ دنانیر بھی خاموش نہ رہ سکیں۔دنانیر نے بالی ووڈ اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ آپ جیسے لیجنڈز پاوری ویڈیوز بنارہے ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.