تبدیلی کے دور میں طالبعلموں کی موجیں : 2 ہفتے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے کوروناوائرس خدشے کے پیش نظر موسم بہار کی چھٹیوں سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ

لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، اور سیالکوٹ کے تمام نجی و سرکاری سکول 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں تمام نجی و سرکاری سکول ریگولر شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.