بریکنگ نیوز: این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے لیے دوبارہ پولنگ کب ہوگی ؟ الیکشن کمیشن نے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ اب اس حلقے میں 18 مارچ کی بجائے 10 اپریل کو ضمنی الیکشن کرایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کو شفاف بنانے

اور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کیلئے پولنگ کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب کی جانب سے کمیشن کی توجہ مبذوال کروائی گئی کہ تمام ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلے کے بعد نو تعینات افسران کو انتظامی صورتحال سمجھنے میں اور مکمل قابو کرنے میں کچھ وقت درکار ہے۔لہٰذا الیکشن کمیشن نے غور وخوض کے بعد یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ حکومت پنجاب مستقل بنیادوں پر انتظامی افسران کو خالی شدہ آسامیوں پر فوراً تعینات کرے اور فیصلہ کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ پر اب پولنگ 18 مارچ کی بجائے 10 اپریل 2021 کو ہفتے کے روز ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.