بریکنگ نیوز: احساس پروگرام کے تحت حکومت نے کروڑوں خاندانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا پناہ گاہ کسی غریب کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور خوشی ہے کہ مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت مہیا فراہم کر رہے ہیں۔ ‘کوئی بھوکا نہ سوئے’ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا احساس پروگرام کی

پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پناگاہوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے جبکہ محنت کش ان جگہوں سے کھانا کھاتے ہیں تو مزید خوشی ملتی ہے۔ ضروری ہے کہ پناگاہوں کا کھانا معیاری رہے جبکہ پناہ گاہ کسی غریب کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔کئی جگہیں ایسی ہیں جہاں لوگوں کو 2 وقت کا کھانا نہیں ملتا اور جلد پورے پاکستان میں موبائل کھانوں کے ٹرک کھانا فراہم کریں گے اور موبائل کچن پروگرام میں مخیر افراد حصہ لے رہے ہیں تاہم مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت مہیا فراہم کر رہے ہیں کیونکہ پناہ گاہوں میں مجبور اور بے کس لوگ آتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں معیاری کھانا بہتر طریقے سے تقسیم کرنا چاہیے اور پناہ گاہوں کا معیار خراب نہیں ہونے دینا جبکہ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں دیہاڑی دار بھوکے سوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جون سے احساس پروگرام کے ذریعے تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈٗی دیں گے اور حکومت کسانوں کے لئے بھی پروگرام لے کر آ رہی جس سے ملک بھر کے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.