دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور یکسر تبدیل ۔۔۔۔۔ انوکھی مگر دلکش تصویر سامنے آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنے ’لُک‘ میں واضح تبدیلی کرلی جو ان کے مداحوں کو پسند بھی آرہی ہے۔اداکارہ نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر فلم نگری میں واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے لئے انہوں نے

ایک نیا روپ بھی دھار لیا ہے۔کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بال کٹوا لیے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف اور زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ میں مزید کندھے پر بچوں کے ڈکارنے کیلئے استعمال ہونے والے کپڑوں اور ڈائپرز کیلئے تیار ہوں۔کرینہ کپور کے نئے انداز کو 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.