ٹک ٹاک کو بند کرنے کا عدالتی حکم : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا حیران کن موقف آگیا

پشاور (ویب ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم جاری کردیاہے ، چیف جسٹس قیصر رشدی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ معاشرے میں قابل قبول نہیں ، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں غلط چیز پھیل رہی ہے ،

رپورٹ افسوسناک ہے اسے فوری طور پر بند کیا جائے ۔ ٹک ٹاک کی بندش کے احکامات پر ٹاک ٹاک سٹار حریم شاہ جو آج کل پروگرام اینکر بھی بن چکی ہیں ، نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” پہلے بھی ہمیں متنبہ یا تنبیہ کرنے کیلئے ایک مرتبہ ٹک ٹاک بند کی گئی تھی جس پر ہم نے آواز اٹھائی کہ کسی چیز کو بند کرنا حل نہیں ہے ، حکومت کو مجبور کیا گیا کہ وہ دوبارہ اپنا فیصلہ ہم پر لاگو کریں ، اس کی ذمہ داری میں لوگوں پر ڈالتی ہوں کہ ہم لوگ خود ہی ایسے ہیں جب ہمیں کوئی چیز مل جاتی ہے تو اعتدال سے رہنے کی بجائے حکم عدولی کرتے ہیں اور غلط کام کر تے ہیں اور لوگو ں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ۔“حریم شاہ کا کہناتھا کہ حال ہی میں جو واقعات ہوئے ہیں جو کہ ہم نے دیکھیں ہیں ، اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ ٹک ٹک پر غلط مواد پر مبنی ویڈیوز بھی آتی ہیں ، ہمیں تنبیہ کی گئی تھی کہ ہم ایسی ویڈیوز نہیں بنائیں گے جس میں خطرہ ہو یا پھر لوگوں کیلئے شرمندگی کا باعث بنیں ، ہم ان چیزوں کا استعمال بہت غلط طریقے سے کر رہے ہیں تو حکومت مجبور ہو کر بند ہی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میں میسج دینا چاہتی ہوں کہ حکومت جب بھی کوئی فیصلہ کرتی ہے تو وہ ملک کو اور ہمیں مد نظر رکھتے ہوئے کرتی ہے ، ہمیں ایسی چیزیں بنانی چاہیے تھی جو کہ مثبت ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.