یوسف رضا گیلانی کو انکے بیٹے نے ہروایا، مگر کیسے ؟ کامران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک )نامور صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ کے الیکشن کو کسی عدالت اور الیکشن کمیشن میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے کہا کہ ووٹ کیسے مسترد کروایا جاتا ہے؟ یوسف گیلانی کے بیٹے کلاس لیتے تھے لگتا ہے

شاندار سبق اپنے ووٹرز کو پڑھایا ابو کو ہی فارغ کروادیا ،جیسی کرنی ویسی بھرنی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے تمام خواتین و حضرات ان سے منسلک قانونی جغادریوں کے لئے عرض ہے کہ آج یوسف رضا گیلانی کی شکست عمران خان امیدوار صادق سنجرانی کی حتمی ہے نا قابل چیلنج ہے ان انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کوئی رول نہیں نا ہی یہ نتائج کسی عدالت میں چیلنج ہوسکتے ہیں اب گھر جاکر سو جائیں۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئر مین سینٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کا اعلان کردیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.