ملکہ برطانیہ نے روٹھے پوتے شہزادہ ہیری کو منانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

لندن (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ روٹھے شہزادہ ہیری سے آئندہ چند روز میں فون پر رابطہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ملکہ اپنے پوتے شہزادہ ہیری سے معاملات سلجھانے کی کوشش کریں گی۔ ہیری اور میگھن کے متنازعہ انٹرویو پر شاہی عملے کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ

ہیری اور میگھن مارکل نے انٹرویو میں ملکہ برطانیہ کی تعریفیں کی تھیں۔ میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔ میگھن مارکل نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔ ادھر ملکہ الزبتھ نے بہت ذمہ داری سے ساری صورتحال کو سنبھالتے ہوئے تحریری نوٹس جاری کرتے ہوئے شاہی محل اور اپنے عملے کو ہیری اور میگھن کے انٹرویو سے متعلق کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.