
آصف زرداری نے (ن) لیگ کو دھوبی پٹکا دے دیا ،
کراچی(ویب ڈیسک)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اختلافات کی خبروں پر معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی کامران خان نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاری ہے ،
آصف زرداری ،میاں نواز شریف ،بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی قائدین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ،دوران اجلاس آصف زرداری اور مریم نواز شریف کے درمیان تلخی کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں جبکہ آصف زرداری کی جانب سے مریم نواز سے معذرت کی خبر بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔دوسری طرف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے پی ڈی ایم کے انتہائی دھواں دار جاری اجلاس میں بشمول آصف زرداری “بم شیل”کلمات کی آڈیو مسلسل حاصل ہورہی ہے اور ریکارڈنگ جاری ہے ،اندر کوئی ہے، شاید کوئی پاکستانیت کے جذبے سے سرشار محب وطن جو چاہتا ہے اس تاریخی اجتماع کی تاریخی تقاریر و تاریخی کلمات مورخ کے لئے دستیاب رہیں۔کامران خان نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ آصف زرداری سیاست کے جادو گر ہیں، ابھی تھوڑی دیر قبل پی ڈی ایم اجلاس میں اُنہوں نے ن لیگ کو دھوبی پٹکا دیا اور چت کردیا ،جب انہوں اپوزیشن کی جارحانہ تحریک کو نواز شریف اور اسحاق ڈار کی واپسی سے منسلک کر دیا ،واضح کردیا کہ پیپلز پارٹی کی تحریک پارلیمنٹ کے اندر چلے گی ،ن لیگ چاہے تو استعفے دے۔
Leave a Reply