رہائشی فلیٹس کا وعدہ بھی پورا ۔۔۔وزیراعظم آج کتنے خوش نصیبوں کو نئے گھروں کا تحفہ دینے والے ہیں ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) نیا پاکستان ہاؤسنگ سکيم کے تحت 1500 گھر تیارہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان آج قرعہ اندازی کے ذريعے مزدوروں ميں مکانات تقسيم کريں گے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 8 فلیٹس اور 500 مکانات تیار کرلئے گئے ہیں۔عمران خان جمعرات 18 مارچ کو کم آمدنی والے طبقے میں

رہائشی فلیٹس اور مکانات تقسیم کریں گے۔ فلیٹس 2 کمروں، کچن، لاؤنج اور واش روم پر مشتمل ہیں۔ گھروں کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 ہزار افراد نے گھروں کیلئے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔عمران خان 1500 مزدوروں کو مکان فراہمی کے ساتھ ساتھ مزید 1500 فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے ميں 2560 کنال پر مکانات تعمیر کئے گئے، منصوبے پر 5 ارب 8 کروڑ روپے کے لگ بھگ لاگت آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.